دنیا - 17 فروری 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا پاور شو، آبنائے ہرمز میں بڑی بحری مشقیں
دنیا - 17 فروری 2026
تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ’’اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز‘‘ کے تحت بڑی بحری مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں اس اہم اسٹریٹجک علاقے میں کی جا رہی ہیں۔
مشقوں کی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق مشقوں کا مقصد بحری یونٹس کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا اور ممکنہ سیکیورٹی یا فوجی خطرات کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مشقیں ایران کی دفاعی حکمت عملی کے عملی مظاہرے کا حصہ بھی ہیں، جو آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں مزید طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے اشارے دیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے اور یہاں کسی بھی عسکری کارروائی پر عالمی منڈیوں کی گہری نظر ہوتی ہے۔
دیکھیں

