امریکی طیارہ بردار بیڑہ ایرانی ساحل کے قریب، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

news-banner

دنیا - 17 فروری 2026

امریکی طیارہ بردار بیڑہ USS Abraham Lincoln ایرانی ساحل کے مزید قریب پہنچ گیا ہے، فاصلہ تقریباً 700 کلومیٹر سے کم ہو کر 240 کلومیٹر رہ گیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اب یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کو مؤثر طریقے سے ناکام بنانے کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی اور جنگی سازوسامان میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی کے امکانات ہیں۔

 

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت امریکا اور ایران کے جاری تناؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور سفارتی کوششوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔

 

حکام کے مطابق اس اضافے کا مقصد خطے میں عسکری برتری قائم رکھنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی صلاحیت کو یقینی بنانا ہے۔