کاروبار - 21 فروری 2026
کراچی: جزوی ابر آلود موسم، بارش کا امکان
تازہ ترین - 17 فروری 2026
کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں جزوی ابر آلود موسم اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران ہوائیں معمول سے تیز ہو سکتی ہیں جن کی رفتار 10 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
شہر کے ساحلی اور مضافاتی علاقوں میں شام یا رات سے بارش متوقع ہے۔
آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد اور حدِ نگاہ 600 میٹر ریکارڈ ہوئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی 45 سے 95 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17–19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 26–28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.7 ڈگری اور کم سے کم 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دیکھیں

