عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا، حاضری سے استثنیٰ مسترد

news-banner

پاکستان - 17 فروری 2026

راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔

 

علیمہ خان دوبارہ عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 12ویں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 

جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔

 

عدالت نے سماعت کو 18 فروری بروز بدھ تک ملتوی کر دیا اور آخری دو گواہان اور تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا۔