دنیا - 17 فروری 2026
باجوڑ: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار شہید
پاکستان - 17 فروری 2026
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، جس میں 12 دہشت گرد مارے گئے اور 11 اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری 2026 کو “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد، جو بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے، نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی۔
ناکامی کے بعد حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔
بیان میں کہا گیا کہ جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جس سے ایک کمسن بچی شہید اور سات شہری زخمی ہوئے۔
علاقے میں موجود کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بہادر سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے کا اعادہ کیا۔
دیکھیں

