دنیا - 17 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو شکست دے کر سپر 8 میں جگہ بنالی
کھیل - 17 فروری 2026
چنئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
اوپنرز یووراج سامرہ اور کپتان دلپریت باجوہ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 116 رنز کی شراکت قائم کی۔
دلپریت باجوہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سامرہ نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جیکب ڈفی، کائل جیمیسن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے 174 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
گلین فلپس نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ راچن رویندرا نے 59 رنز بنائے۔
کینیڈا کے کپتان دلپریت باجوہ نے ٹاس کے بعد کہا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور بعد میں سپن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر بیمار ہونے کی وجہ سے ٹیم کی قیادت ڈیرل مچل نے کی۔
دیکھیں

