کاروبار - 21 فروری 2026
پنجاب حکومت کا غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، دو ادویات کی مارکیٹ سے واپسی کا حکم
تازہ ترین - 17 فروری 2026
لاہور: پنجاب حکومت نے غیر معیاری ادویات کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے دو ادویات مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم دے دیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق سیٹریزین 10mg ٹیبلٹ اور آئیورمیکٹن انجیکشن کو واپس بلایا گیا ہے۔
انسانی اور ویٹرنری دواؤں پر بھی معیار کی کمی کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ان ادویات کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور دوا ساز کمپنیوں کو ہدایت کی کہ متعلقہ بیچ فوری واپس لیں۔
میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کو بھی ان ادویات کی فروخت فوراً روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی کہ مشکوک بیچ استعمال نہ کریں کیونکہ غیر معیاری ادویات سے مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔
ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف نگرانی سخت کرنے اور کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دیکھیں

