دنیا - 17 فروری 2026
پی ٹی آئی قیادت بانی کے علاج سے مطمئن، پراپیگنڈا کے باوجود: محسن نقوی
پاکستان - 17 فروری 2026
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی عمران خان کی آنکھوں کے مسئلے پر پراپیگنڈا کیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی قیادت علاج معالجے سے مطمئن تھی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سے پانچ دن سے سیاسی پراپیگنڈا چلایا گیا، دعوی کیا گیا کہ بانی کی 85 فیصد بینائی ختم ہو گئی یا ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت سے مسلسل رابطہ رکھا گیا اور یہ واضح کیا گیا کہ ہر قیدی کو آئین و قانون کے مطابق علاج دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ خاندان کا ایک فرد علاج میں شامل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی کو ہسپتال ایک ہفتے کے لیے منتقل کیا گیا، بعد میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر دو ہفتے کے لیے بھی رکھا گیا۔
آئی اسپیشلسٹ نے ساڑھے تین بجے بانی کا معائنہ کیا، اور سرکاری و پرائیویٹ بہترین ڈاکٹرز کا انتخاب کیا گیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے علاج سے اطمینان ظاہر کیا۔
دیکھیں

