اگر عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صورتحال اتنی سنگین نہ ہوتی: چیئرمین پی ٹی آئی

news-banner

پاکستان - 17 فروری 2026

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق معاملات اس حد تک نہ پہنچتے اگر بروقت ملاقاتوں کی اجازت دی جاتی۔

 

اڈیالہ جیل روانگی سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ملاقاتوں کا دن ہے اور بشریٰ بی بی سمیت وکلاء کی ملاقاتیں ہمارا قانونی حق ہیں۔

 

 اگر ملاقات ہو جاتی تو یہ واضح ہوتا کہ عمران خان کا علاج کس نے کیا اور اہلِ خانہ بھی مطمئن رہتے۔

 

انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدی کی صحت کا خیال رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، خاص طور پر ایسے قیدی کے معاملے میں جو قومی سطح کی سیاسی شخصیت ہو۔

 

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں آج ملاقات ہوگی یا نہیں، حالانکہ اصولی طور پر اس بات کا سو فیصد یقین ہونا چاہیے کہ ملاقات ضرور ہوگی۔

 

علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کوشش کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، تاہم پارٹی رہنماؤں کو اس موقع پر ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جن کا غلط مطلب لیا جا سکے۔