دنیا - 17 فروری 2026
کراچی: 48 گھنٹوں میں 30 کروڑ کی جیولری چوری کا کیس حل، 6 ملزمان گرفتار
پاکستان - 17 فروری 2026
کراچی: کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں جیولری شاپ کی دیوار توڑ کر کروڑوں روپے کے زیورات چوری کرنے والے مرکزی ملزم سمیت پانچ ساتھیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے بھاری مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق اقبال مارکیٹ میں واقع جیولری شاپ سے 606 تولہ سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے چوری کیے گئے تھے، جس کا مقدمہ اقبال ٹاؤن تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔
دکان کے مالک ایوب خان نے بتایا کہ 12 فروری کی شب دکان معمول کے مطابق بند کی گئی، تاہم 14 فروری کی صبح دکان کھولنے پر متعدد جیولری باکس خالی پائے گئے۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ دکان کے پچھلے حصے کی دیوار توڑ کر نقب زنی کی گئی تھی۔
مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کیں اور واردات میں ملوث تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے طارق مستوئی اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
دیکھیں

