عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

news-banner

کاروبار - 17 فروری 2026

کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 90 ڈالر کمی کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 920 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

 

عالمی منڈی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 7 ہزار 716 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے میں فروخت ہوا۔

 

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، فی تولہ چاندی 150 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 014 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 129 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 870 روپے پر آ گئی۔

 

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔