پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی، 1 لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ حاصل

news-banner

کاروبار - 17 فروری 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ نے ایک بار پھر 1 لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال کر لی۔

 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 131 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 5149 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا اور ڈالر 279 روپے 61 پیسے پر برقرار رہا۔