دنیا - 17 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا سفر ختم، زمبابوے سپر ایٹ میں پہنچ گیا
کھیل - 17 فروری 2026
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچوں کے بعد، 2021 کی عالمی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔
کینگروز کو سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے سپر ایٹ میں پہنچنے کا انحصار زمبابوے کے باقی میچز کی صورتحال پر تھا۔
تاہم، پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
اس طرح Zimbabwe cricket team 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔
آسٹریلیا کے پاس صرف دو پوائنٹس ہیں اور ایک میچ باقی ہے، لیکن اگر وہ وہ میچ جیت بھی جائیں تو مجموعی طور پر صرف چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے، اس لیے وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
دیکھیں

