کاروبار - 21 فروری 2026
کراچی: سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلنڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی
پاکستان - 19 فروری 2026
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار کی گل رعنا کالونی میں واقع ایک گھریلو عمارت میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ گلی نمبر 05، آغا خان اسکول کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز اور رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں طلحہ اور 60 سالہ شخص ریاض شامل ہیں، جبکہ دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت انتہائی زیادہ تھی، جس کے باعث آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
امدادی ادارے اور متعلقہ حکام موقع پر موجود ہیں، جبکہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔
دیکھیں

