غزہ امن بورڈ اجلاس: وزیراعظم ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے، اسحاق ڈار

news-banner

پاکستان - 19 فروری 2026

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں منعقد ہونے والے غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

 

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ 

 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل بار بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جبکہ جنگ بندی کا احترام تمام فریقین پر لازم ہے۔

 

 انہوں نے زور دیا کہ مستقل اور پائیدار امن کے لیے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری ناگزیر ہے اور فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔

 

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کیے بغیر کوئی بھی حل قابلِ عمل نہیں ہو سکتا۔ 

 

انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکا پہنچ چکے ہیں، جہاں غزہ امن بورڈ اجلاس کے دوران ان کی امریکی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔