کاروبار - 21 فروری 2026
کیلیفورنیا: برفانی تودے گرنے سے 8 سیاح ہلاک، یہ 4 دہائیوں کا سب سے مہلک حادثہ
دنیا - 19 فروری 2026
کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لیک ٹاہو علاقے میں برفانی تودے گرنے سے 8 سیاح ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ یہ سیاح برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔ متاثرہ گروپ میں سے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
شیرف کے دفتر نے بیان میں کہا کہ شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑ میں تین روزہ دورے پر شامل 6 سیاح پہلے بھی مختلف حادثات کا شکار ہو چکے تھے، جنہیں بروقت ریسکیو کیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا نے اس واقعے کو پچھلے 4 دہائیوں میں امریکہ کا سب سے مہلک برفانی تودے گرنے کا حادثہ قرار دیا ہے، جس میں اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
دیکھیں

