کاروبار - 21 فروری 2026
پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کرگئی: آئی سی سی کے بڑے ایونٹس بھارت سے منتقل ہونے کا امکان
کھیل - 19 فروری 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر آئندہ برسوں میں شیڈول بڑے کرکٹ ایونٹس کو بھارت سے کسی اور ملک منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق متبادل میزبانی کے لیے آسٹریلیا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے دیگر مقامات کا جائزہ لے رہی ہے۔
اگر بھارت سے ایونٹس کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے تو آسٹریلیا کو میزبانی ملنے کے امکانات روشن ہیں، کیونکہ وہ حالیہ برسوں میں آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس کامیابی سے منعقد کر چکا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تناظر میں سامنے آئی ہے جس کے تحت مستقبل میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز نیوٹرل وینیوز پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی پہلے ہی 2024 سے 2027 تک ہونے والے ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کر چکی ہے۔
تاہم حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش کی جانب سے بھارت جا کر کھیلنے سے انکار نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
دیکھیں

