کاروبار - 21 فروری 2026
میٹا کا میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان
تازہ ترین - 19 فروری 2026
کیلیفورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل 2026 کے آغاز سے میسنجر ویب سائٹ کو بند کر دے گی۔
میٹا نے بتایا ہے کہ یہ قدم اپنی سروسز کو مزید آسان اور یکجا بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
پچھلے سال بھی کمپنی نے ونڈوز اور میک کے لیے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپس بند کر دی تھیں۔
میٹا کی ایڈوائزری کے مطابق جو صارفین messenger.com کے ذریعے میسنجر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں ویب سائٹ کے آف لائن ہونے کے بعد خود بخود facebook.com/messages پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اپریل 2026 سے messenger.com مزید میسجنگ کے لیے دستیاب نہیں رہے گا۔
صارفین میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ کی بندش کے بعد بھی facebook.com/messages پر ویب کے ذریعے اپنی میسجنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔
دیکھیں

