کاروبار - 21 فروری 2026
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار آغا طالش کی 28ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
انٹرٹینمنٹ - 19 فروری 2026
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اور مایہ ناز اداکار آغا طالش کی 28ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر فلمی حلقوں کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ان کی شاندار فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
آغا طالش نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور منفی کرداروں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ رولز میں بھی اپنی منفرد پہچان قائم کی۔
ان کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا۔ وہ برصغیر کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔
قیامِ پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے فلمی دنیا میں ’’آغا طالش‘‘ کے نام سے غیر معمولی شہرت حاصل کی اور پاکستانی سینما کو یادگار کردار دیے۔
دیکھیں

