دنیا - 19 فروری 2026
کراچی: بغیر نمبر پلیٹ والی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی پر وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس
پاکستان - 19 فروری 2026
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ والی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی اور سی آئی اے گارڈن میں شہریوں کو یرغمال بنانے اور رقم کے عوض رہائی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ویسٹ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر واقعے کی تمام تفصیلات فراہم کریں اور ایک فرض شناس ٹیم تشکیل دے کر جامع تحقیقات کروائیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس میں موجود "کالی بھیڑیں" ناقابل برداشت ہیں اور جرم کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر سے لوٹی گئی اشیاء اور مال قواعد و ضوابط کے مطابق واپس کیا جائے اور انکوائری کی پیش رفت کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں۔
واقعے میں ملوث اہلکاروں کے ناموں کی فہرست بھی ارسال کی جائے۔
دیکھیں

