دنیا - 19 فروری 2026
ایکس (ٹوئٹر) نے نیا ویڈیو پلیئر متعارف کرا دیا، موبائل صارفین کیلئے ٹک ٹاک جیسا تجربہ
تازہ ترین - 19 فروری 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اور ری ڈیزائن ویڈیو پلیئر متعارف کرا دیا ہے۔
ایکس کی انتظامیہ حالیہ مہینوں میں ویڈیو فیچرز پر مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ صارفین کو زیادہ ہموار اور جدید تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کا اعلان ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے کیا۔
نئے ویڈیو پلیئر کو خاص طور پر موبائل صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ایک کلک پر ویڈیو فل اسکرین ہو جاتی ہے اور اس کا انداز ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے۔
یہ اپ ڈیٹ فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ مستقبل میں دیگر پلیٹ فارمز کے لیے بھی متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق ایکس نے یہ تبدیلی ایسے وقت میں متعارف کرائی ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور ایکس خود کو شارٹ ویڈیو مارکیٹ میں ایک مضبوط متبادل کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ایکس نے اس سے قبل 2025 میں ورٹیکل ویڈیو فیڈ بھی متعارف کرائی تھی، جو پلیٹ فارم کی ویڈیو حکمت عملی کا حصہ ہے۔
دیکھیں

