واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس کا اجلاس جاری، وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت

news-banner

دنیا - 19 فروری 2026

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں جاری ہے، جس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔

 

اجلاس کے آغاز سے قبل ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ عالمی رہنماؤں کی گروپ فوٹو بھی کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چین، روس اور برطانیہ سمیت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین شریک نہیں ہیں۔

 

اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے جمع ہونے والی امدادی رقم اور ایک بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔