بورڈ آف پیس اجلاس: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال

news-banner

دنیا - 20 فروری 2026

واشنگٹن: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقاتیں ہوئیں۔

 

ان ملاقاتوں کے دوران عالمی اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں اور غیر رسمی گرمجوشی کا اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

 

 پاکستان کی اس فورم میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیر نو، عالمی استحکام اور پاکستان کی متحرک سفارتی پالیسی کی عکاس ہے۔