واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس؛ صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کھل کر ستائش

news-banner

دنیا - 20 فروری 2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا باضابطہ اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتی وفود نے شرکت کی۔

 

افتتاحی خطاب میں امریکی صدر نے پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہا۔

 

 صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مضبوط قیادت کا حامل اور امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے والا سپہ سالار قرار دیا، جن کی حمایت سے جنگ بندی کی کوششوں کو تقویت ملی۔

 

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی امن پسندی اور جنگ بندی کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

 امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے متعدد عالمی تنازعات کے خاتمے میں کردار ادا کیا ہے اور مزید ایک بڑے تنازعے کو جلد ختم کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے حماس پر تنقید کی اور معاملے کو پیچیدہ قرار دیا، تاہم معاہدوں پر عملدرآمد کی امید ظاہر کی۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف پیس کے تحت غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی امداد مختص کی گئی ہے، جبکہ امریکا تعمیر نو کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ فیفا بھی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی معاونت جمع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

 

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا ایک پرامن اور ہم آہنگ مشرق وسطیٰ چاہتا ہے اور امن کے قیام میں پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے کردار کو سراہا۔