کاروبار - 21 فروری 2026
ٹرمپ ایران کو جوہری معاہدے پر لانے کے لیے محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں: امریکی اخبار
دنیا - 20 فروری 2026
نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے محدود فوجی کارروائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ کارروائی میں ایران کے فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ نئے جوہری معاہدے کو قبول کرے۔
اگر ایران معاہدہ تسلیم نہ کرے تو کارروائی کو وسیع جنگ تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے میں سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ امن کا راستہ اختیار کرے۔
دیکھیں

