برطانیہ نے امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے سے انکار کر دیا

news-banner

دنیا - 20 فروری 2026

لندن: برطانیہ نے امریکی فورسز کو ایران پر ممکنہ حملے کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے RAF Fairfield اور Diego Garcia کے اڈوں کی درخواست مسترد کی۔

 

 وزیراعظم نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خدشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے Chagos Islands معاہدے پر اعتراض کیا۔ 

 

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ کارروائی کے لیے Diego Garcia اور RAF Fairfield ضروری ہو سکتے ہیں اور ایران برطانیہ اور اتحادی ممالک پر حملہ بھی کر سکتا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔