روزہ رکھنے سے صحت کو ملنے والے 10 اہم فوائد

news-banner

تازہ ترین - 20 فروری 2026

ماہ رمضان کے دوران مسلمان صبح سحر سے افطار تک روزہ رکھتے ہیں، جس کے دوران کھانے اور پانی سے دوری اختیار کی جاتی ہے۔ 

 

روحانی فوائد کے ساتھ روزہ جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ 

 

روزہ رکھنے سے صحت کو ہونے والے 10 اہم فوائد درج ذیل ہیں:

 

  1. ہائی بلڈ پریشر میں کمی: تحقیق کے مطابق روزہ ہائی بلڈ پریشر گھٹاتا ہے اور امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
  2.  
  3. جسمانی وزن میں کمی: روزہ میٹابولزم کی رفتار بڑھاتا ہے، چربی گھلتی ہے اور مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔
  4.  
  5. دماغی افعال میں بہتری: غذا سے دوری دماغی صحت کو بہتر کرتی ہے اور دماغی تنزلی سے متعلق بیماریوں کا خطرہ کم کرتی ہے۔
  6.  
  7. کینسر کے خطرے میں کمی: جانوروں پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزہ رسولی کی نشوونما کو روکتا اور کیموتھراپی کی افادیت بڑھاتا ہے۔
  8.  
  9. مدافعتی نظام مضبوط ہونا: روزہ خون کے سفید خلیات کی نشوونما اور افعال کو بہتر بناتا ہے۔
  10.  
  11. بلڈ شوگر کی سطح میں بہتری: انسولین کی مزاحمت کم ہونے سے بلڈ شوگر بہتر کنٹرول میں رہتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
  12.  
  13. تناؤ میں کمی: رمضان کے دوران بہتر غذائی عادات اور نیند کے معمولات تناؤ کو کم کرتے ہیں۔
  14.  
  15. جلد کی شفافیت: روزہ جلد کی صحت کے لیے مفید ہے، کیل مہاسوں میں کمی اور شفافیت میں اضافہ کرتا ہے۔
  16.  
  17. نظام ہاضمہ بہتر ہونا: معدے میں حرارت اور تیزابیت کا توازن قائم رہتا ہے اور معدے کی صفائی کے عمل کو فروغ ملتا ہے۔
  18.  
  19. تکسیدی تناؤ میں کمی: خالی پیٹ رہنے سے جسم کی آکسیڈیٹو تناؤ کے خلاف مزاحمت بڑھتی ہے، جس سے امراض قلب، کینسر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔