کاروبار - 21 فروری 2026
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا بڑا قدم، تمام ممالک پر 10 فیصد عالمی ٹیرف نافذ
دنیا - 21 فروری 2026
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے صدارتی اقدامات کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے تمام ممالک پر 10 فیصد عالمی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے نئے ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس سے قبل عدالت نے ان کے ٹیرف بڑھانے کے فیصلے کو غیر مؤثر قرار دیا تھا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 10 فیصد گلوبل ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ان کے مطابق سابقہ تجارتی معاہدے برقرار رہیں گے، تاہم ان پر عمل درآمد کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ججز سیاسی اثر و رسوخ کے تحت فیصلے کر رہے ہیں اور عدالت غیر ملکی مفادات سے متاثر دکھائی دیتی ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) نے بھی عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ غیر قانونی اقدام کے مترادف ہے۔
دیکھیں

