کاروبار - 21 فروری 2026
شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
پاکستان - 21 فروری 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے اس حکم کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے جس کے تحت عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ایک شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
جسٹس منیب اختر کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ شناختی کارڈ کسی قسم کی سہولت نہیں بلکہ عام زندگی گزارنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے، اس لیے اسے بطور سزا یا دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر رقم کی وصولی کے لیے شناختی کارڈ بلاک کیا جا سکتا ہے تو کیا مستقبل میں عدالتیں بجلی اور پانی کے کنکشن بھی منقطع کرنے کے احکامات جاری کریں گی؟
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی قانونی گنجائش موجود نہیں۔
مزید یہ کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کی گئی ترامیم کا اطلاق صوبہ سندھ پر نہیں ہوتا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ واضح قانونی اختیار کے بغیر کسی شہری کو شناختی کارڈ سے محروم کرنا اس کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔
یہ کیس 2016 کے ایک عدالتی حکم سے متعلق تھا جس میں رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، جسے اب کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
دیکھیں

