کاروبار - 21 فروری 2026
کے پی حکومت رمضان پیکج کا اعلان بھی نہ کر سکی، عظمیٰ بخاری کی تنقید
پاکستان - 21 فروری 2026
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اب تک رمضان پیکج کی تقسیم تو درکنار، اس کا باضابطہ اعلان بھی نہیں کر سکی۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے اور مستحق افراد کو میرٹ کی بنیاد پر ان کی دہلیز تک امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحات عوامی ریلیف کے بجائے دیگر معاملات پر مرکوز ہیں، جبکہ صوبے میں ابھی تک مستحقین کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا بھی جمع نہیں کیا جا سکا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق گزشتہ سال بھی خیبر پختونخوا میں رمضان پیکج پارٹی اراکین اسمبلی کی فہرستوں کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبہ بھر میں سروے مکمل کیا، جس کے تحت ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
اسی سروے کی بنیاد پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ مسیحی برادری کے لیے بھی الگ امدادی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے اور پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 74 سہولت بازار فعال ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم کے دسترخوان کے تحت ہر تحصیل میں روزانہ دو ہزار روزہ داروں کو افطار فراہم کی جا رہی ہے۔
دیکھیں

