کاروبار - 21 فروری 2026
عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا، رانا ثنا کا واضح موقف
پاکستان - 21 فروری 2026
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی ڈیل کی آفر نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ڈیل کا آپشن زیر غور ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں کیا جائے گا، جیسا کہ ماضی میں نواز شریف اور آصف زرداری کے معاملات میں ہوا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کے حوالے سے گزشتہ بیانات کا تعلق 24 نومبر کے احتجاج سے تھا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بھی عمران خان سے متعلق ڈیل کی خبریں سختی سے مسترد کر دی تھیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر پارٹی نے ڈیل قبول کی ہوتی تو کیا ڈی چوک میں کارکنوں پر حملہ ہوتا؟ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کو مذاکرات سے روک رکھا ہے اور مذاکرات سے متعلق حتمی فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے۔
دیکھیں

