حکومت نے ایک سال میں 10.6 ارب ڈالر قرض لیا، 13.3 ارب ڈالر ادا کیے

news-banner

کاروبار - 21 فروری 2026

اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 10.6 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا جبکہ 13.3 ارب ڈالر کا قرض اور سود ادا کیا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال 9.7 ارب ڈالر قرض اور 3.5 ارب ڈالر سود ادا کیے گئے، جن میں وفاق نے 8.6 ارب ڈالر اور صوبوں نے 1.9 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا۔

 

پاکستان کا غیر ملکی قرضہ گزشتہ مالی سال کے اختتام تک 91.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

 

 ملٹی لیٹرل ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے کل 5.06 ارب ڈالر قرض حاصل ہوا، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ 2.2 ارب ڈالر فراہم کیے۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عالمی بینک نے 1.9 ارب ڈالر قرض دیا، ایشیائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے 89 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جبکہ 1.3 ارب ڈالر بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس پر خرچ کیے گئے۔

 

مزید یہ کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے پراجیکٹس پر 68 کروڑ ڈالر، شہری و دیہی ترقیاتی پراجیکٹس پر 28 کروڑ ڈالر اور صحت و آئی ٹی وسائل پر 35.6 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔