امریکہ نے ایران سے افزودگی مکمل روکنے کی درخواست نہیں کی، عباس عراقچی

news-banner

دنیا - 21 فروری 2026

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تہران سے یورینیم افزودگی کو مکمل طور پر روکنے کی درخواست نہیں کی۔

 

ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے کسی معطلی کی تجویز پیش نہیں کی اور امریکہ نے بھی افزودگی مکمل روکنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

 

یہ بات امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کے سابق بیانات سے مختلف ہے، جنہوں نے بارہا کہا تھا کہ ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

 

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں واشنگٹن کو ممکنہ معاہدے کا مسودہ پیش کیا جائے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام، بشمول افزودگی، پرامن رہنے کو یقینی بنانے پر بات ہو رہی ہے اور ایران نے ہمیشہ کہا ہے کہ افزودگی کو کسی بھی حالت میں مکمل طور پر نہیں روکا جائے گا۔