کاروبار - 21 فروری 2026
نائیجیریا میں مسلح افراد کا حملہ، 50 ہلاک، خواتین اور بچے اغوا
دنیا - 21 فروری 2026
میدو گوری: نائیجیریا کی زمفارا ریاست کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم 50 افراد کو قتل کر دیا جبکہ خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا۔
حملہ شام 5 بجے سے اگلے دن صبح ساڑھے 3 بجے تک جاری رہا۔
حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
یہ واقعہ شمالی نائیجیریا میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے کئی حملوں کا تسلسل ہے، جن میں درجنوں افراد ہلاک اور اغوا کیے گئے۔
ریاستی پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے متعدد گاؤں نشانہ بنائے، پولیس اسٹیشن کو بھی نذر آتش کیا اور کئی لوگ لاپتا ہو گئے۔
حملہ آور کنجی جنگل کے محفوظ ٹھکانوں سے کام کر رہے تھے، جہاں شدت پسند گروہ، بشمول بوکوحرام، سرگرم ہیں۔
دیکھیں

