کاروبار - 21 فروری 2026
خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی، پورے خطے پر قبضہ حق ہے: امریکی سفیر
دنیا - 21 فروری 2026
مقبوضہ بیت المقدس: امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
ان کے بقول خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ ان کا حق ہے۔
مائیک ہکابی نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل دریائے نیل سے فرات تک، یا لبنان، شام اور اردن کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرے تو یہ ٹھیک سمجھا جائے گا۔
یہ تصور، جسے گریٹر اسرائیل کے نظریے سے جوڑا جاتا ہے، لبنان سے سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے عراق کے نہر فرات تک کے علاقوں پر محیط ہے۔
یاد رہے کہ مائیک ہکابی کو گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں سفیر مقرر کیا تھا۔
دیکھیں

