تازہ ترین - 06 مارچ 2026
خیبرپختونخوا میں دو ماہ کے دوران دہشت گردی کے 185 واقعات رپورٹ
پاکستان - 06 مارچ 2026
خیبرپختونخوا میں جنوری اور فروری کے دوران دہشت گردی کے مجموعی طور پر 185 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعداد و شمار مرتب کر لیے ہیں جن کی کاپی میڈیا کو موصول ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف دو ماہ کے عرصے میں فائرنگ کے 91 جبکہ آئی ای ڈی دھماکوں کے 20 واقعات پیش آئے۔ اس کے علاوہ سرحد پار سے دہشت گردی کے پانچ واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق تین ہینڈ گرنیڈ حملے، ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات اور مارٹر گولہ پھٹنے کے 41 واقعات بھی سامنے آئے۔ اس دوران دو میزائل حملوں، پانچ راکٹ گرنے اور تین مائن دھماکوں کے واقعات بھی رپورٹ کیے گئے۔
صوبائی حکومت کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 60 واقعات شمالی وزیرستان میں پیش آئے، جبکہ باجوڑ میں 34 اور خیبر ضلع میں 24 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان دو ماہ کے دوران مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں، شہریوں، لیویز فورس اور دیگر افراد سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے۔
دیکھیں

