پاکستان کو بھارت کی آبی دہشت گردی کا سامنا ہے: عاصم افتخار

news-banner

پاکستان - 06 مارچ 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

 

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کر دیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے عمل کو مسترد کرتا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کو دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

 

 عاصم افتخار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر مجبور کرے۔