تازہ ترین - 06 مارچ 2026
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ آسام میں گر کر تباہ، اسکواڈرن اور فلائٹ لیفٹیننٹ ہلاک
دنیا - 06 مارچ 2026
بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ آسام میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر اور فلائٹ لیفٹیننٹ ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوخوئی Su-30MKI لڑاکا طیارہ جورہاٹ ایئر بیس سے تربیتی پرواز کے لیے اڑا تھا، تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
طیارہ کاربی آنگ لونگ ضلع کے پہاڑی علاقے میں تقریبا 60 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا۔
فوری طور پر سرچ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لیکن دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
یہ روسی طیارہ سن 2000 سے بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ ہے اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 150 سے زائد پائلٹ ہلاک ہو چکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق حادثات کی بنیادی وجوہات میں پائلٹس کی ناکافی تربیت، انسانی غلطیاں، طیاروں کی تکنیکی دیکھ بھال میں کمزوریاں اور پرانے جہازوں کا مسلسل استعمال شامل ہیں۔
یہ مسائل بھارت کے دفاعی نظام کو اندرونی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا کرنے کا اشارہ دیتے ہیں، اور حکومت کی اصلاحاتی دعوے زمینی حقائق میں واضح طور پر نظر نہیں آتے۔
دیکھیں

