تازہ ترین - 07 مارچ 2026
ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
کاروبار - 07 مارچ 2026
پاکستان ریلویز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایے میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اے سی کلاس کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ ریلویز خود برداشت کرے گی۔
مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ اضافہ 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں پر نافذ ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اضافہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر لاگو نہیں ہوگا۔
دیکھیں

