کاروبار - 07 مارچ 2026
پاکستان نے بھارت، اسرائیل اور بیرون ملک سے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا
تازہ ترین - 07 مارچ 2026
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت، اسرائیل اور دیگر بیرون ممالک سے ہونے والے سائبر حملوں کے خلاف ایک مؤثر دفاع تیار کر لیا ہے۔
قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جدید حفاظتی سافٹ ویئر تیار کیا ہے، جس کے تحت شناخت اور فوری ردعمل دینے والا اینٹی وائرس نظام بنایا گیا ہے۔
اس سافٹ ویئر کو ملک بھر کے سرکاری کمپیوٹر سسٹمز میں انسٹال کر دیا گیا ہے، جبکہ موبائل فونز پر انسٹال کرنے کے لیے اس کی جانچ کا عمل جاری ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سائبر خطرات سے نمٹنے اور قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
دیکھیں

