جنگ کوئی فلم نہیں، ہماری فلم کو سیاسی تشہیر میں استعمال نہ کریں: بین اسٹلر کا وائٹ ہاؤس پر سخت اعتراض

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 07 مارچ 2026

ہالی وڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز بین اسٹلر نے ایران پر حملوں سے متعلق جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی فلم کا منظر شامل کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق امریکا کے صدارتی دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 42 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی جس میں حقیقی فوجی کارروائیوں کی جھلکیوں کے ساتھ مختلف فلموں اور برقی کھیلوں کے مناظر بھی شامل کیے گئے۔

 

اس ویڈیو میں متعدد مشہور فلموں کے مناظر دکھائے گئے جبکہ امریکی فوجی کارروائیوں کی اصل جھلکیاں بھی شامل تھیں۔

 

اسی ویڈیو میں دو ہزار آٹھ میں بننے والی طنزیہ فلم کا ایک منظر بھی شامل کیا گیا جس پر بین اسٹلر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال کی کوئی اجازت نہیں دی گئی۔

 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس طرح کی کسی سیاسی تشہیری مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ جنگ کوئی فلم نہیں ہوتی۔

 

اطلاعات کے مطابق ویڈیو میں امریکی وزیرِ دفاع کی بریفنگ کا ایک مختصر حصہ بھی شامل تھا، جبکہ ایک اور پیغام میں ایک مشہور برقی کھیل کے نامناسب مکالمے کو ایران پر حملوں کی جھلکیوں کے ساتھ استعمال کیا گیا۔