کاروبار - 07 مارچ 2026
ٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ، شفاعت علی کی حکومت کو گھروں سے کام کی تجویز
انٹرٹینمنٹ - 07 مارچ 2026
پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے معروف میزبان اور مزاح نگار شفاعت علی نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک متبادل تجویز پیش کی ہے۔
شفاعت علی نے بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو دفتری نظام پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پٹرول کی قیمت 321 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے تو حکومت کو چاہیے کہ عارضی طور پر دفاتر بند کرکے گھروں سے کام کرنے کی پالیسی دوبارہ نافذ کرے، جیسا کہ کورونا وبا کے دوران کیا گیا تھا۔
ان کے مطابق اس اقدام سے لوگوں کو روزانہ کے سفری اخراجات میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے روزمرہ زندگی کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
شفاعت علی کے مطابق اگر کسی شخص کی ماہانہ آمدنی تقریباً چالیس ہزار روپے ہو تو اس کے لیے موٹر سائیکل کے پٹرول کے اخراجات برداشت کرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے، چاہے وہ اپنی جمع پونجی ہی کیوں نہ خرچ کر دے۔
انہوں نے پٹرول کی قیمت میں اچانک 55 روپے فی لیٹر اضافے کو انتہائی سخت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے براہِ راست عوام پر مالی بوجھ ڈالتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں حکومت کو عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
دیکھیں

