ایرانی سکول پر حملہ: امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا

news-banner

دنیا - 11 مارچ 2026

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک دعوے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں ہیں۔

 

چک شومر کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل مار کر اپنے ہی ملک کے ایک سکول میں 170 بچیوں کو ہلاک کیا، تاہم شومر نے واضح کیا کہ ایران کے پاس ایسے میزائل نہیں ہیں، اس لیے یہ دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔

 

اسی حوالے سے امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی ایران سے متعلق صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے اور امریکی عوام کو ایران کے بارے میں موجودہ صورتحال کی واضح معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔