دنیا - 11 مارچ 2026
امریکا نے ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر آپریشنز ختم کرنے کا اعلان کر دیا
دنیا - 11 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے بعد تمام فوجی آپریشنز ختم کر دیے جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایپک فیوری آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا اور ایران کے 50 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگی اہداف تیزی سے حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان کے مطابق پٹرول اور گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے اور اہداف کے حصول کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی۔
صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنانے اور ایران سے جنگی مقاصد کے حصول میں اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آئی ہے۔
دیکھیں

