پاکستان - 11 مارچ 2026
پاک فوج کا ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ، اسلحہ چھوڑ کر فرار
پاکستان - 11 مارچ 2026
راولپنڈی: پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طاقتور جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں، آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
دیکھیں

