بیروت میں ہوٹل پر اسرائیلی حملے میں ایران کے 4 سفارتکار شہید

news-banner

دنیا - 11 مارچ 2026

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے چار سفارتکار شہید ہو گئے۔

 

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے بتایا کہ 8 مارچ کو اسرائیل کے حملے میں سیکنڈ اور تھرڈ سیکرٹری، ملٹری اتاشی اور ملٹری مشن آفیسر سمیت چار ایرانی سفارتکار جاں بحق ہوئے۔

 

ایرانی سفیر نے ایک ہنگامی خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کے صدور کو آگاہ کیا کہ حملے میں سفارتکار شہید ہوئے۔

 

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق وسطی بیروت کے رامادا ہوٹل کے ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے حملے میں کل 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔