دنیا - 11 مارچ 2026
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا
دنیا - 11 مارچ 2026
تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسری نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکا یا اس کے اتحادیوں کے کسی بھی فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
علی رضا تنگسری نے یہ بیان اس وقت دیا جب امریکا کے وزیر توانائی نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تیل بردار جہاز کو حفاظتی حصار فراہم کیا، بعد میں اس بیان کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کے مطابق آبنائے ہرمز سے کسی تیل بردار جہاز کے امریکی فوجی حفاظت میں گزرنے کا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا یا اس کے اتحادیوں کا کوئی بحری بیڑا اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے ایرانی میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے ذریعے روکا جائے گا۔
دیکھیں

