ایران نے امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

news-banner

دنیا - 12 مارچ 2026

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھے گا۔

 

ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کر کے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے تاکہ امریکا اور اسرائیل کو سزا دی جا سکے۔

 

ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر کم نہیں کیا جا سکتا، اور آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل بھی بغیر ایران کی اجازت کے نہیں جائے گا۔

 

 انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی توقع ہے اور اسرائیل، امریکا اور ان کے اتحادیوں کے جہاز ہدف بنیں گے۔

 

ایرانی نیول چیف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ایران سے اجازت نامہ لیں، اور جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کے دعوے سچ نہ سمجھے جائیں۔

 

 انہوں نے بتایا کہ دو جہازوں نے ایران کے بیانات پر عمل کیا لیکن بعد میں دھر لیے گئے۔