امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

news-banner

دنیا - 12 مارچ 2026

نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کردہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی۔

 

سلامتی کونسل میں روس کی پیش کردہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہو سکی، قرارداد کے حق میں 4 ووٹ اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ارکان غیر حاضر رہے۔

 

دوسری جانب سلامتی کونسل نے ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خلیجی ریاستوں پر حملے بند کرے۔ 

 

اس قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے، جس میں پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

 

 چین اور روس اس قرارداد کے وقت غیر حاضر رہے۔

 

قرارداد میں کہا گیا کہ ایران کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔