تازہ ترین - 13 مارچ 2026
ولن کا کردار میرے لیے چیلنج تھا: تابش ہاشمی
انٹرٹینمنٹ - 13 مارچ 2026
تابش ہاشمی نے کہا ہے کہ فلم میں ولن کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔
ایک گفتگو کے دوران تابش ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے اس کردار کو بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کوشش کا اصل فیصلہ مداح فلم دیکھنے کے بعد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاح کو حد سے زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے اور ہر فنکار کو مختلف کردار آزمانے چاہئیں۔
واضح رہے کہ تابش ہاشمی عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔
دیکھیں

